کیا ریکٹ سے مچھروں کو مارنا درست ہے ؟ اس سے مچھر جل کر مرجاتا ہے ۔

سوال کا متن:

سوال: جبکہ اسلام میں کسی زندہ خواہ وہ جوں ہی کیوں نہ ہوجلانا منع ہے ،اس ضمن میں مفتیان کرام کیا کہتے ہیں۔
براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1373-1277/H=12/1438
بعض اہل فتویٰ اکابر کے قول کے مطابق گنجائش ہے بشرطیکہ اس کے بغیر چارہ نہ ہو اور بہتر یہ ہے کہ بجائے ریکٹ کے آل آوٴٹ وغیرہ جیسی چیز جلاکر رکھ دی جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :153998
تاریخ اجراء :Sep 19, 2017