مرحوم كی تصویر آئی ڈی پر لگانا؟

سوال کا متن:

اسلام میں تصویر کشی سے منع کیا گیا ہے ، تصویر کشی ہر حال میں گناہ ہے ، لیکن اگر کسی نعت خواں یا تبلیغی والے کی موت ہو جائے اور لوگ اسے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یا اس کا سوگ منانے کے لیے اس کی تصویر اپنی آئی ڈی پر لگاتے ہیں، تو کیا وہ گناہ میں نہیں آئے گا؟ یاد رہے کہ جب تصویر پروفائل (picture profile) پر لگ جاتی ہے تو آپ کوئی بھی اسٹیٹس اَپ لوڈ کرو تو تصویر وہ ہی آئے گی۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 369-279/D= 4/1438
انتقال کے بعد تصویر کشی کرنا بھی حرام ہے اور بطور سوگ یا یادگار کے طور پر لگانا اور بھی سخت گناہ ہے، خواہ کوئی نعت خواں یہ عمل کرے یا تبلیغی شخص کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :147548
تاریخ اجراء :Jan 17, 2017