مجھے ضرّار/ ضرار کا مطلب كیا ہے؟

سوال کا متن:

حضرت مفتی صاحب! مجھے ضرّار/ ضرار (Zarrar/Zarar) کا مطلب پتا کرنا ہے، اس نام کے معنی بتادیں اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
شکریہ

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1109-1205/sn=12/1438
”ضرّار“ اور ”ضرار“ (بالضاد) ان کے معانی نقصان بہنچانے والے اور نقصان وضرر کے ہیں؛ اس لیے یہ دونوں کلمات ’نام‘ کے لیے بالکل بالکل موزوں نہیں ہیں؛ البتہ ”جرّار“ (جیم کے ساتھ) نام رکھ سکتے ہیں، اس کا معنی ہے ”بہت بڑا یا بہت بڑا لشکر“؛ لیکن بہرحال بہتر ہے کہ کوئی دوسرا نام (مثلاً ”زُہَیر“ ”طاہر“ ”ابراہیم“ ”جابر“ ”جمیل“ ”عبید اللہ“ )تجویز کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :152759
تاریخ اجراء :Aug 29, 2017