میں نے اپنے بیٹے کے نام نعمان ركھنا كیسا ہے؟

سوال کا متن:

میں فیضان شیخ ہوں، میں نے اپنے بیٹے کے نام نعمان (NOUMAAN) رکھاہے، میں اس کا معنی جاننا چاہتاہوں۔اور کیا یہ نام قرآن وحدیث میں مذکور ہے یا کسی ولی اللہ کا نام نعمان تھا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 507-490/H= 5/1438
ماشاء اللہ اچھا نام ہے معنی بھی اچھے ہیں، نعمتوں سے مالامال شخص اس کے معنی ہیں بعض صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم کا نام نامی بھی نعمان تھا، حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ رحمة واسعہ کا نام نامی اسم گرامی نعمان تھا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :148192
تاریخ اجراء :Feb 16, 2017