دانیال نام صحیح ہے اور اس کے معنی کیا ہے؟

سوال کا متن:

(Daniyal) دانیال نام صحیح ہے اور اس کے معنی کیا ہے ؟ کیا یہ اسلامی نام ہے ؟ (؟)محمد دانیال نام صحیح ہے ؟براہ مہربانی فرما کر یہ بتائیں کہ یہ نام ٹھیک ہے یا نہیں؟ جزاک اللہ خیر۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 182-182/L=3/1436-U
”دانیال“ علیہ السلام ایک نبی گذرے ہیں؛ لہٰذا ان کی نسبت سے یہ نام رکھنا درست ہے، اس نام کا معنی مجھے نہیں ملا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :56956
تاریخ اجراء :Jan 1, 2015