مجھے اپنے نا م کا مطلب پوچھنا ہے

سوال کا متن:

مجھے اپنے نا م کا مطلب پوچھنا ہے، محقب ” Mohiqab “ م، ح، یا، قاف (قینچی والا )ب ۔ کیا یہ اسلامی نام ہے؟ اس سے ملتاجلتا ایک نام صحابی کا پڑھا تھا، وہ یہ تھا ، محیقب ، م، عین، یا، قاف ، یا ،ب۔ کیا واقعی آپ کے علم میں کسی صحابی کا یہ نام ہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 262-262/M=3/1435-U
آپ کے نام کا صحیح تلفظ واضح نہیں ہے، البتہ مُعَیْقِب نام کے ایک جلیل القدر صحابی گذرے ہیں، جنھوں نے دو ہجرتیں کی ہیں، ہجرت حبشہ، ہجرت مدینہ،اور آپ بدری صحابہ میں سے تھے اور سن ۴۰/ ہجری میں حضرت عثمان یا علی رضی اللہ عنہما کی خلافت میں آپ کی وفات ہوئی، آپ کا مکمل تعارف یہ ہے: معیقب بن أبي فاطمة الدوسي البدري صاحب الہجرتین حلیف بني عبد الشمس کان علی خاتم النبي صلی اللہ علیہ وسلم استعملہ أبو بکر وعمر علی بیت المال توفي ۴۰ ھ أربعین في خلافة عثمان وقیل توفي․․ في خلافة علي (تہذیب الکمال للمزّي: ۷/ ۱۹۰/ بیروت)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :50365
تاریخ اجراء :Jan 22, 2014