معاذ كا املاء وتلفظ كیا ہے؟

سوال کا متن:

میرا ایک بیٹا ہے، میں نے اس کا نام معاذ (Maaz ) رکھا ہے، م کے اوپر زبر ہے۔ میرے کزن نے بتایا کہ یہ غلط ہے اور م کے اوپر پیش آنی چاہیے اور اس کے سپیلنگ معاذ (Muaaz ) ہونی چاہیے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ م کے اوپر پیش ہے یا زبر اور اس ک سپیلنگ کیا ہیں؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 1141-1175/N=12/1433
جی ہاں! یہ مُعاذ میم کے پیش کے ساتھ ہے، صحابی رسول حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے نام میں علماء نے میم کو مضموم قرار دیا ہے، کذا في فیض القدیر للمناوي (۱:۸۰، ط: دارالمعرفة للطباعة والنشر، بیروت لبنان)، اور اس کے معنی ہیں: (اللہ کی) پناہ وحفاظت میں دیا ہوا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :42459
تاریخ اجراء :Nov 22, 2012