آدمی کو قیامت میں ماں کے نام سے یا باب کے نام سے پکارا جا ئے گا؟

سوال کا متن:

آدمی کو قیامت میں ماں کے نام سے یا باب کے نام سے پکارا جا ئے گا؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 151-107/L=2/1434
قیامت کے دن آدمی کو اس کے باپ کے نام سے پکارا جائے گا، حدیث میں ہے: ”إنکم تدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فحسنوا أسمائکم“
نوٹ: بعض حدیثوں میں قیامت کے دن ماں کے نام سے پکارے جانے کا تذکرہ ہے، لیکن وہ انتہائی درجہ ضعیف ہیں بلکہ اس کے بعض روات واضع اور منکر الحدیث ہیں۔ (الیواقیت الغالیة: ۱/۲۱۰)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :42493
تاریخ اجراء :Jan 6, 2013