میری بیٹی کا نام نورین رکھنے کا ارادہ ہے۔ برائے مہربانی اس نام کے معانی بتادیں، اور یہ نام مناسب ہے یا نہیں؟ آپ کا قیمتی وقت لینے کے لیے معذرت خواہ ہوں، اللہ سبحانہ و تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔

سوال کا متن:

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1186=1186/ ل
 
نُوْرَین، نورٌ کا تثنیہ ہے جس کے معنی دو نور (دو روشنی ) کے ہیں، آپ اپنی بیٹی کا نام نورین کے بجائے ان ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں، زینب، رقیہ، فاطمہ، حفصہ، عائشہ وغیرہا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :9150
تاریخ اجراء :Nov 30, 2008