میں نہیں جانتا ہوں کہ میں یہ کس طرح بتاؤں، لیکن میں وہ چیزمعلوم کرلیتا ہوں جس کو وہ شخص جو ک ولی ہوتا ہے (جس کو کشف ہوتا ہے)معلوم کرسکتاہے۔ میں نے اپنے ذریعہ سے کچھ معلوم کیا ہے لیکن سوال اب بھی قائم ہے۔ مجھے بتائیں کہ وہ

سوال کا متن:

میں نہیں جانتا ہوں کہ میں یہ کس طرح بتاؤں، لیکن میں وہ چیزمعلوم کرلیتا ہوں جس کو وہ شخص جو ک ولی ہوتا ہے (جس کو کشف ہوتا ہے)معلوم کرسکتاہے۔ میں نے اپنے ذریعہ سے کچھ معلوم کیا ہے لیکن سوال اب بھی قائم ہے۔ مجھے بتائیں کہ وہ یعنی ولی کیا کرسکتے ہیں ؟ میں کچھ چیزیں جانتا ہوں جیسے کہ : (۱)کسی کے دل میں جھانکنا اور یہ معلوم کرلینا کہ وہ شخص کیا سوچ رہاہے۔ (۲)اس کے دیکھنے میں کیا فرق ہے یا کیا چیزیں وہ دیکھ سکتے ہیں جس کو عام لوگ نہیں دیکھ سکتے ہیں؟ میرے ساتھ یہ بہت بڑی پریشانی ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے کسی سے ملاقات کی ہے جس کے پاس یہ تمام قوتیں تھیں ۔ برائے کرم میری مدد کریں ۔ اورمجھے بتائیں کہ اصل میں وہ لوگ کیا کرسکتے ہیں اور کیا محسوس کرسکتے ہیں اورکیا دیکھ سکتے ہیں اوراس کے علاوہ اور کیا کرنے کی وہ لوگ قوت رکھتے ہیں (یعنی کرامت)؟ نیز اس موضوع سے متعلق کچھ مضمون کی جانب بھی رہنمائی فرماویں جس کا میں مطالعہ کرسکوں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 35=34/ ھ
 
آپ کے حالاتِ قلبیہ اچھے معلوم نہیں ہوتے، آپ بجائے مطالعہٴ کتب کے کسی قطب کی طرف رجوع کیجیے، قطب سے مراد متبع سنت شیخ کامل کی صحبت اختیار کیجیے اور مسلسل اس کی خدمت میں اخلاص کے ساتھ اپنی قلبی درست کرنے کی فکر کیجیے، محققین کے نزدیک کشف و کرامات کا کچھ بہت وقیع درجہ نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :9905
تاریخ اجراء :میں نہیں جانتا ہو