1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. متفرقات
  3. تاریخ و سوانح

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ ولادت اور تاریخ وفات صحیح حدیث کے مطابق کیا ہے ؟

سوال

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ ولادت اور تاریخ وفات صحیح حدیث کے مطابق کیا ہے ؟اور دن کونسا تھا بہت تفصیل سے جواب دیں۔ جزاک اللہ خیراً

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 418-350/B=4/1440
تاریخ سے صحیح ولادت ۸/ ربیع الاول کو ہوئی اور دوشنبہ کو ہوئی۔ اور مشہور قول کے مطابق وفات ۱۲/ ربیع الاول کو دوشنبہ کے دن ۶۳/ برس کی عمر میں ہوئی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167132
تاریخ اجراء :Dec 16, 2018

فتوی پرنٹ