1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. متفرقات
  3. تاریخ و سوانح

مرزا غلام قادر قادیانی سے احمد رضا خان بریلوی کو شرف تلمذ حاصل تھا

سوال

ایک بریلوی کا مجھ سے سوال ہے کہ ”دیوبندی جو کہتے ہیں احمد رضا بریلوی مرزا غلام احمد قادیانی کے شاگرد ہیں“ ، اس کا ثبوت بریلوی حضرات نے مانگا ہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 163-185/H=2/1440
مرزا غلام احمد قادیانی علیہ مایستحقہ احمد رضا خان بریلوی کے استاد ہیں یا نہیں؟ اِس کی تو کہیں صراحت نہیں ملی، البتہ مرزا غلام قادیانی کے بھائی مرزا غلام قادر قادیانی سے احمد رضا خان بریلوی کو شرف تلمذ حاصل تھا یعنی مرزا غلام قادر کے شاگرد تھے جیسا کہ مطالعہٴ بریلویت : ۲/۴۶، میں ہے کہ آپ (احمد رضا خان بریلوی) کے پہلے استاد مرزا غلام قادر (مدعیٴ نبوت مرزا غلام احمد قادیانی کے بھائی) تھے اھ ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :165835
تاریخ اجراء :Oct 23, 2018

فتوی پرنٹ