سوال کا متن:
ترکی کے شہر سِواس میں ایک قبر بنام عبدالوھاب غازی ہے جن کا سں وفات ایک سو تیرہ ہجری درج ہے ۔ معلوم کرنا ہے کہ اس طرح کے کسی صحابی کا ذکر تاریخ میں ہے ؟ کیونکہ ابھی تک تو یہی سنا ہے کہ سب سے آخری صحابی 102ھ میں وفات پائے تھے ۔ اس کی تحقیق فرمائیں خیرا۔
جواب کا متن:
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 79-42/SN=2/1440
”عبد الوہاب“ کے نام سے کوئی صحابی معروف نہیں ہے، نیز صحابہٴ کرام کے حالات زندگی وغیرہ پر لکھی گئی کتابوں مثلاً اسد الغابة فی معرفة الصحابة، معرفة الصحابة لابن مندة ، معرفة الصحابة لأبی نعیم وغیرہ میں بھی اس نام سے کسی صحابی کا ذکر نہیں ملا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند