ابو جہل آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی چاچا تھا یا دور کا؟

سوال کا متن:

کیا ابو جہل آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی چاچا تھا یا دور کا؟ برائے کرم جواب دیجئے ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 58-48 /B=2/1440
ابوجہل نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی چچا تھا اور نہ ہی دور کا جیسا کہ اس کے نسب نامہ (عمرو ابن ہشام بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمرو بن مخزوم) سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے ۔ واسمہ عمرو ابن ہشام بن المغیرة بن عبد اللہ بن عمرو بن مخزوم الیسرة ۔ النبویة لابن ہشام: ۲/رقم: ۹۴۲، من قتل من کفار الخ ط: دارالصحابة للتراث بطنطا ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :165393
تاریخ اجراء :Oct 18, 2018