1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. متفرقات
  3. تاریخ و سوانح

كیا حضرت جعفر طیار رضی لله عنہ کے پوتے اور حضرت امام حسن رضی لله عنہ کے بھتیجے کا نام "معاویہ" تھا؟

سوال

کیا حضرت علی رضی لله عنہ کے بھائی حضرت جعفر طیار رضی لله عنہ کے پوتے اور حضرت امام حسن رضی لله عنہ کے بھتیجے کا نام "معاویہ" تھا؟ یہ تابعی تھے یا تبع تابعی تھے ؟

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 882-774/D=09/1440
(۱) حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بھائی حضرت جعفر طیار کے ایک بیٹے عبد اللہ اور ان کے ایک بیٹے معاویہ تھے (انساب الاشراف بلاذری) ۔
(۲) عبد اللہ بن جعفر طیار خود صغار صحابہ میں سے ہیں اس لئے ان کے بیٹے معاویہ تابعی ہوئے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170529
تاریخ اجراء :Jun 25, 2019

فتوی پرنٹ