حضرت عمر کی وفات کس تاریخ میں ہوئی؟

سوال کا متن:

کیا حضرت عمر فاروق کی تاریخ وفات یکم محرم الحرام ہے ؟ ایک اہل تشیع عالم نہ کہا کہ میں اہل سنت کی 25 کتب کے حوالے رکھتا ہوں کہ حضرت کی تاریخ وفات یکم محرم نہیں بلکہ ذوالحج کی آخری ایام میں سے کوئی ہے ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:632-628/N=8/1440
اِس باب میں روایات اور تعبیرات کا اختلاف ہے، ممکن ہے کہ حضرت عمر کی روح مبارک ۲۹/ ذی الحجہ سنہ ۲۳ھ کو قبض ہوئی ہو اور تدفین یکم محرم کی تاریخ لگ جانے کے بعد ہوئی ہو۔ اور یہ مسئلہ چوں کہ از قبیل عقائد یا اعمال نہیں ہے، محض علمی وتاریخی ہے؛ اس لیے اس میں زیادہ الجھنے کی ضرورت نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169259
تاریخ اجراء :Apr 27, 2019