میرے بہنوئی نے خواب دیکھا کہ کچھ آدمی سفید لباس میں میرے پاس آئے ...

سوال کا متن:

حضرات مفتیان کرام میرے بہنوئی نے خواب دیکھا کہ کچھ آدمی سفید لباس میں میرے پاس آئے اور مجھ سے کہنے لگے ہمارے ساتھ چلو میں نے انکے ساتھ جانے سے انکار کردیا لیکن وہ نہیں مانے اور مجھے لے جانے کیلئے زبردستی کرنے لگے لیکن میں نے پھر انکار کردیا اس خواب سے میری بہن بہت پریشان ہے۔ برائے مہربانی جواب مرحمت فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1024-865/D=10/1440
خواب سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، یہ پراگندہ ذہنی خیالات ہیں جو خواب کی شکل میں نظر آگئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171274
تاریخ اجراء :Jun 27, 2019