شادی کے لیے استخارہ کیا تھا تو مجھے خواب میں یہ دکھا کہ چاند کے سامنے سے ابرجارہا ہے

سوال کا متن:

میں نے ایک لڑکی کے ساتھ شادی کے لیے استخارہ کیا تھا تو مجھے خواب میں یہ دکھا کہ چاند کے سامنے سے ابرجارہا ہے۔
براہ کرم، میرے خواب کی تعبیر بتائیں۔ جزاک اللہ

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 929-819/M=10/1440
خواب میں مثبت اشارہ موجود ہے، توقع ہے کہ ظاہری رکاوٹ بھی دور ہو جائے گی۔ اس سلسلے میں اپنے والدین اور گھر والوں سے مشورہ بھی کریں۔ والدین کی اجازت و مرضی سے شادی کرنا خیرو برکت کا ذریعہ ہے اس لئے مشورہ سے قدم اٹھانا بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170921
تاریخ اجراء :Jul 2, 2019