خواب میں آیا کہ میں ایک پل پہ جارہی ہوتی ہوں اور ایک طرف پل کے کیچڑ ہے ...

سوال کا متن:

میں نے استخارہ کیا ہے اپنے لے کہ آیا میرا بچہ رحم میں موجود ہے یا نہیں، کیوں کہ الٹراساؤنڈ میں صرف دیکھ رہاہے، تو استخارہ خواب میں آیا کہ میں ایک پل پہ جارہی ہوتی ہوں اور ایک طرف پل کے کیچڑ ہے اور دوسری طرف بہت سے لوگ، لیکن میرے ہاتھ میں کوئی چیز ہوتی ہے اور اس کو میں نے مضبوطی سے پکڑ رکھی ہے اور کہتی ہوں کہ اس کو گرنے نہیں دوں گی اور بہت پریشانی کے عالم میں کہتی ہوں کہ اگریہ گر گیا تو کچھ نہیں رہے گا میرے پاس، لیکن بہت زیادہ مضبوطی سے پکڑی ہے وہ چیز اور آرام آرام سے جاتی ہوں، مہربانی فرما کر مجھے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔ جزاک اللہ

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1102-907/H=10/1440
اچھا خواب ہے امید ہے کہ ان شاء اللہ اولادِ صالحہ اللہ پاک عطاء فرمائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170800
تاریخ اجراء :Jul 2, 2019