’’پاک قطر فیملی تکافل‘‘ كا حكم كیا ہے؟

سوال کا متن:

انشورنس کے متبادل پاکستان میں پاک قطر فیملی تکافل کے نام سے ایک ادارہ کام کرتا ہے جس کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین دارالعلوم کراچی کے مفتی محمد تقی عثمانی صاحب ہیں! زوال یہ ہے کہ آپ کی اس کے بارے میں کیا تحقیق ہے ؟ یہ صحیح ہے ؟ اس کا ممبر بننا جائز ہے ؟ اور اس میں ملازمت کرنا کیسا ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 793-659/B=07/1440
”پاک قطر فیملی تکافل“ ادارہ سے ہم واقف نہیں اور نہ اس کے طریقہ کار سے ہم واقف ہیں۔ اس لئے اس ادارہ کا ممبر بننے نہ بننے کے بارے میں پاکستان کے بڑے مفتیان کرام سے رجوع کریں۔ ملتان یا اکوڑہ خٹک کے مفتیان کرام سے معلومات کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169822
تاریخ اجراء :Apr 7, 2019