خواب میں کھانا اور پانی دیکھنا

سوال کا متن:

امید کے مزاج گرامی بخیر ہوگا۔جناب مولانا محترم مجھے ہر رات خواب آتے ہیں مجھے اکثر خواب میں کھانا پکانے اور کھانا ختم ہوتے ہوئے دیکھتا ہوں کبھی کھانا سے فارغ ہوکر ہاتھ دھوتا ہوں کبھی میری مرحومہ ماں رسوئی گھر میں نظر آتے ہیں کبھی میرے اکلوتے بڑے سگا بھائی کہتے کے بگونے میں کا کھانا کھالو. کبھی دیکھتا ہوں کے مجھے ادھر سعودی سے جانے پر مجبور کیا جارہا ہے کبھی دیکھتا ہوں کے دوست کے ساتھ گوشت بکری مرغا کھارہا ہوں کبھی دیکھتا ہوں کے پانی کا نل کھولا ہوں اور پانی نکل آتا ہے اوپر کے خواب کی تعبیر قرآن ، حدیث اور اسوہ صحابہ کی روشنی میں بتائِیں اور میں سعودی عربیہ میں گزشتہ ۱۰ سال سے اور زیادہ عرصے سے ہوں الحمدلللہ جدھر بھی کام کیا کافی محنت اور جستجو سے کیا لیکن ہمیشہ مجھے تنخواہ کافی کم ہی ملی. کچھ عرصہ قبل شاندار جگہ پر نوکری ملی اور تنخواہ بھی ٹھیک ہے . لیکن میرے ساتھ کام کرنے والے مجھ سے کافی حسد، جلن اور شکایات کرتے ہیں انکی بنیاد پر مجھے نیچا دکھانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ہمیشہ یہ ہوتا ہے کے میرے کام سے کچھ عرصہ بعد میرے کام سے نقص یا کیڑے نکال نے کی کوشش کرتے ہیں جسکی وجہ سے اندر سے کافی پریشان ہوجاتا ہوں کوئی جائیداد وغیرہ بھی نہیں ہے جتنا کماتا ہوں سب ادھر ہی خرچ ہوجاتا ہے خاندان میں کوئی بھی نہیں پوچھتا ہے مجھے ایک سگا بھائی ہے. انکے بچے بھی مجھ سے کافی محبّت کرتے ہے پر بھاوج صاحبہ سہی نہیں رہتے مجھے ۳ عدد لڑکیاں ہیں اور لڑکا نہیں ہے بیوی بھی ٹھیک ہی رہتی پر مجھ پر کافی شک کرتی ہے سسرال سے بھی تعلق سہی نہیں ہے باقی سماج اور دوست سے ملنا جھولنا کافی اچھا ہے سب لوگ میرے ہمدردی کی تعریف کرتے ہیں کبھی کسی کو نقصان نہیں ہوا مجھ سے۔
قصّہ مختصر میں بے غرض ہوں ہر ماہ صدقہ نکالتا ہوں پابندی سے مزاج میں کافی اداسی، غصّہ اور پریشانی رہتی ہے پریشانی کے حل کے لئے کچھ دعا بتلائیں۔ اور آپ بھی میرے حق میں دعا کریں۔ جواب کا منتظر ہوں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 761-675/L=07/1440
یہ شیطانی خواب معلوم ہوتے ہیں آپ نمازوں کا اہتمام کریں اور باوضو سویا کریں اور سونے سے پہلے چاروں قل پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کریں اور اس طرح تین مرتبہ کیا کریں ان شاء اللہ اس طرح کے خواب آنے بند ہو جائیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169386
تاریخ اجراء :Mar 25, 2019