میں نے فجر کی نماز کے بعد خواب دیکھا کہ ایک شخص زمین پر ہے اور مسکرا رہاہے...

سوال کا متن:

میں نے فجر کی نماز کے بعد خواب دیکھا کہ ایک شخص زمین پر ہے اور مسکرا رہاہے، میرے پیچھے کسی نے کہا کہ وہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور میری والدہ نے ان کے سامنے ان کے سرپر میرا ہاتھ رکھ کر بیعت لی، تو کیا میں نے واقعتا نبی (صلی اللہ علیہ سلم ) کو دیکھا ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 276-176/SN=3/1440
آپ نے خواب میں جس ہستی کو دیکھا ہے، اگر قرائن سے آپ کو لگا ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس ہیں تو آپ نے واقعتا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی دیکھا ہے (دیکھیں: تحفہ الالمعی وغیرہ) ۔ یہ آپ کے لئے بڑی سعادت کی بات ہے، بس اپنی زندگی میں آپ اتباع سنت کی طرف خوب دھیان دیں، ان شاء اللہ دونوں جہاں میں کامیابی نصیب ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167088
تاریخ اجراء :Dec 5, 2018