آنکھوں پر متفرق رنگ کی لینس کا استعمال

سوال کا متن:

کیا عورت پردے کا احتمام کرتے ہوئے صرف اپنی زینت کے لیے متفرق رنگ کی لینس اپنی آنکھوں پر کر سکتی ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1250-1117/L=10/1439
شریعت میں حسن ونگارکے لیے بے جا تکلفات قطعاً پسندیدہ نہیں ہیں،اسی لیے احادیث میں پلکیں بنوانے والیوں دانت گھسوانے والیوں پر لعنت آئی ہے ،اس لیے محض غیروں کی تقلید میں دوسروں کو دھوکہ دینے کی نیت سے عورتوں کا آنکھوں پر متفرق رنگ کا لینس لگوانا درست نہیں بالخصوص جبکہ یہ انتہائی مہنگے اور آنکھوں کے لیے مضر ہوں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :162036
تاریخ اجراء :Jul 8, 2018