خواب میں مرحومین کو اچھی حالت میں دیکھنا؟

سوال کا متن:

جناب ہمیشہ سے میری بیوی کے خواب میں ہی ایسے رشتہ دار جو فوت ہوچکے ہیں وہ بہت مرتبہ نظر آتے ہیں حالانکہ وہ خواب میں اچھی حالت میں ہی ہوتے خوش ہوتے ہیں ہنستے باتیں کرتے رہتے ہیں،یہ رشتہ دار جیسے کہ بیوی کی بہن دادا دادی میری والدہ یہ سب جب زندہ تھے اس وقت یہ میری بیوی کے بہت قریب رہے ہیں، ہمیں جاننا ہے کہ کیا اس طرح کے خواب آنا اچھی علامت ہے یا نہیں؟یا اس طرح مرنے والا جب خواب میں آئے تو ہمارے لئے کیا ہدایت ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:928-805/D=9/1439
جی ہاں مرحومین کو خواب میں اچھی حالت میں دیکھنا، آخرت میں ان کے اچھی حالت میں ہونے کا اشارہ ہے، پھر بھی آپ اور اہلیہ ان مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کردیا کریں خواہ صدقہ خیرات کے ذریعہ یا سورتیں وغیرہ پڑھ کر۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :160833
تاریخ اجراء :Jun 4, 2018