سگی ماں اور سوتیلی ماں کے حقوق

سوال کا متن:

حضرت، کیا سگی ماں اور سوتیلی ماں دونوں کا حق برابر ہے؟ ماں کے قدموں تلے جنت ہے یا سوتیلی ماں کے تلے بھی ہے کیا؟ اور جو حقوق سگی ماں کے بتائے جاتے ہیں وہ کیا سوتیلی ماں کے بھی ہیں؟
تفصیل کے ساتھ جواب دیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 334-299/B=4/1439
حقیقی اور سگی ماں وہی اصل ماں ہے جس نے اپنے پیٹ میں آپ کو ۹/ مہینے تک رکھا، پھر پیدائش کی تکلیف کو برداشت کیا، پھر آپ کی پرورش کرکے دودھ پلاکر آپ کو بڑا کیا، چلنا بولنا سکھایا علم سکھایا، کام کاج سکھایا، ادب سلیقہ سکھایا۔ آپ کو آرام پہنچانے میں ہرطرح کی تکلیفیں اٹھائیں، اسی ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے۔ سوتیلی ماں کے قدموں کے نیچے جنت نہیں ہے۔ ماں کے جس قدر حقوق قرآن وحدیث میں بیان کیے گئے ہیں وہ سب حقیقی ماں کے حقوق کے ہیں، سوتیلی ماں کے حقوق نہیں ذکر کیے گئے ہیں، بس سوتیلی ماں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئے اس کا احترام کرے جہاں تک ممکن ہو اسے راضی رکھے، اس پر ظلم نہ کرے، اس کا احترام کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :156685
تاریخ اجراء :Dec 30, 2017