جو شراب پی لے تو كیا اس كی نماز قبول نہیں ہوتی؟

سوال کا متن:

حضرت مفتی صاحب! میرا ایک سوال ہے کہ کوئی شخص شراب یا کسی اور قسم کی نشہ والی چیز لیتا ہے مثلاً چرس یا بھنگ تو اس کی نماز چالیس دن تک قبول نہیں ہوگی یا قبول ہوگی لیکن ثواب نہیں ملے گا، اور کیا اگر وہ توبہ کرلے پھر بھی اسے ثواب نہیں ملے گا؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:336-298/B=4/1439
شراب پینے والے کے بارے میں اس طرح کا مضمون حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس نے شراب پی تو اس کی چالیس روز کی نماز قبول نہ ہوگی، قبول نہ ہونے کا یہی مطلب ہوتا ہے کہ وہ ثواب سے محروم ہوجائے گا۔ البتہ نماز کا فریضہ سر سے ساقط ہوجائے گا۔ اگر شراب پینے سے سچی پکی توبہ کرلی تو پھر اس کے بعد ہرنماز قبول ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :156649
تاریخ اجراء :Dec 31, 2017