خواب میں خود کو عمرہ کے احرام میں دیکھنا

سوال کا متن:

معلوم یہ کرنا تھا کہ میں تین چار مہینے سے خود کو حج یا عمرہ پر جاتے ہوئے دیکھ رہی ہوں۔ کبھی کوئی مجھے بتا رہا ہے کہ تم عمرہ پر جا رہی ہو۔ کبھی میں سفید کپڑوں میں عمرہ پر جانے کی منتظر ہوں مگر معلوم نہیں پڑرہا کب جانا ہے ۔ اور گزشتہ رات میں نے دیکھا کہ میں پورے سفید لباس میں ہوں جیسا مردوں کا احرام ہوتا ہے ۔ اور بس سے اتر رہی ہوں اور ایک خاتون مجھ سے کہہ رہی ہیں تم نے عمرہ کر لیا ہے ۔
براہ مہربانی مجھے اس کی تعبیر بتا دیں۔ یہ بھی واضح ہو کہ میں نے کافی مہینوں پہلے سے عمرہ کے لے پیسے جمع کرنا شروع کر دیے ہیں ۔دعا کریں مجھے بھی حج یا عمرہ کی سعادت حاصل ہو ۔ آمین۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:191-138/N=3/1439
 آدمی کا خواب میں اپنے آپ کو حج یا عمرہ کے سفر میں دیکھنا یا یا دیکھنا کہ وہ حج یا عمرہ کے افعال ادا کررہا ہے یا حج یا عمرہ کی تیاری کررہا ہے وغیرہ وغیرہ، بیت اللہ شریف سے محبت کی علامت ہے، علما نے فرمایا: ایسا شخص عام طور پر حج یا عمرہ کی سعادت سے بہرہ ور ہوتا ہے ، اللہ تعالی آپ کو جلد از جلد حج اور عمرہ کی سعادت سے بہرہ ور فرمائیں اور بیت اللہ شریف اور حرمین شریفین کی برکات سے مشرف فرمائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :156220
تاریخ اجراء :Nov 22, 2017