جو دوائیاں کمپنی کی چوری سے بیچتے ہیں ان کو خریدنا جائز نہیں

سوال کا متن:

دوائی کمپناں اپنے مڈیکل نمائندگان (ایجنٹ ) کو ڈاکٹر حضرات کو فری بتانے کے لیے کچھ دائی دیتی ہیں مگر وہ ایجنٹ حضرات کچھ دوائی بانٹ دیتے ہیں اور کچھ دوائی کمپنی کی چوری بیچ دیتے ہیں تو کیا ایسی دوائی کو خریدی جاسکتی ہے یا نہیں؟ اگر ایسی دوائی کو غریبوں /ضرورتمندوں کو فری تقسیم کرنے کے لیے خریدی جائے اور فری تقسیم کیا جائے تو کیا یہ غلط ہوگا یا جائز ہوگا؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 939-775/H=6/1435-U
جو دوائیاں کمپنی کی چوری سے بیچتے ہیں ان کو خریدنا جائز نہیں، غریبوں کو مفت دینے کی نیت سے بھی خریدنے کی اجازت نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :52728
تاریخ اجراء :Apr 29, 2014