کیا یو ٹیوب پر ویڈیو کہانیاں دیکھنا جائز ہے؟

سوال کا متن:

کیا یو ٹیوب پر ویڈیو کہانیاں دیکھنا جائز ہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1024-818/B=7/1435-U
ویڈیو اور یوٹیوب آلہٴ لہو ولعب ہے اس میں شریعت مقدسہ کے احکام ومسائل دیکھنا اسی طرح خدا کے سب سے مقدس وبرگزیدہ گروہ کے حالات دیکھنا یہ بے ادبی ہے، پھر ویڈیو کے بنانے والے سب فساق وفجار ہوتے ہیں، ان کے جمع کردہ حالات معتبر نہیں، اس لیے ویڈیو پر ان کے حالات دیکھنا جائز نہیں، جو معتبر کتابیں انبیاء کے حالات پر لکھی ہوئی ہیں، انھیں پڑھنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :52157
تاریخ اجراء :May 4, 2014