نئے مكان میں شفٹ ہونے كے بعد سے مالی حالات سے پریشان ہوں

سوال کا متن:

میں نے نیا مکان بنایا ہے اور جب سے میں اس نئے مکان میں شفٹ ہوا ہوں تب سے میں مالی حالات سے پریشان ہوں۔
براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:289-259/D=4/1439
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا، إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا ، خوشحالی اور تنگی آنے جانے والی چیز ہے۔
(۱) تنگی دور ہونے کے لیے نماز کی پابندی اور تلاوت قرآن کا اہتمام گھر کے سب لوگ کریں۔
(۲) اسی طرح بعد نماز عشاء، سات سات دفعہ درود شریف اول آخر پڑھیں اور بیچ میں چودہ تسبیح چودہ دانے یعنی چودہ سو چودہ مرتبہ یَا وَہَّابُ پڑھ کر دعا کریں۔ ان شاء اللہ پریشانی دور ہوجائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :156928
تاریخ اجراء :Dec 30, 2017