لڑائی چھڑانے کی کوشش کی اور باپ کا شرٹ کھینچا تو باپ نے بد دعا دی‏، كیا وہ بد دعا بیٹیوں كو لگے گی؟

سوال کا متن:

مفتی صاحب! ماں اور باپ میں لڑائی ہونے پر باپ نے ماں کی انگلی کاٹی اور خون آنے لگا، اور گلا دبانے کی بھی کوشش کی تو دو بیٹیوں نے لڑائی چھڑانے کی کوشش کی اور باپ کا شرٹ کھینچا، اور نہ ماننے پر ڈر اور گھبراہٹ میں باپ کو برے لہجہ میں بات کی، اس دوران باپ نے ان دو بیٹیوں کو جنہوں نے لڑائی چھڑانے کی کوشش کی اور دو بیٹیاں جو لڑائی دیکھ کر رو رہی تھیں ان چاروں کو بددعا دی، تم برباد ہو جاوٴ گی، کبھی خوش نہ رہوگی اور تم سب کو زندہ کاٹ ڈالوں۔ میں مرا تو بھی تم سب کو بددعا لگے گی، کبھی معاف نہیں کروں گا، اللہ بھی تم سب کو معاف نہیں کرے گا، تو کیا باپ کی بد دعا بیٹیوں کو لگے گی لڑائی کی وجہ سے؟
ایک انجان عورت نے باپ کو فون کیا، بیوی جاننا چاہتی تھی کہ کون عورت ہے وہ، اسی پر لڑائی ہوئی، ماں نے باپ کا فون چھین لیا اوردینے سے منع کیا، ایک بیٹی جو چھوٹی ہے اور لڑائی میں تو رہی تھی وہ حفظ قرآن پڑھ رہی ہے اور ایک لڑکی جو پانچ سال کی ہے کیا اسے بھی باپ کی بددعا لگے گی؟ اس صورت میں بیٹیوں کو کیا کرنا چاہئے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:78-73/Sd=2/1439
بشرط صحت سوال صورت مسئولہ میں باپ نے بیٹیوں کو جو بد دعا دی ہے ، ان شاء اللہ بیٹیوں پر اُس کا اثر نہیں ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :155317
تاریخ اجراء :Nov 12, 2017