کاروبار میں وسعت کے لیے دعا

سوال کا متن:

میں نے تجارت شروع کی ہے اور میں اس میں وسعت چاہتا ہوں تاکہ نوکری سے میری جان چھوٹے اور میں دن کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ وقت دے سکوں، میں نے پڑھا تھا کہ سورہٴ مزمل کو روزانہ چالیس دفعہ چالیس دن تک پڑھنے سے بہت جلدی اس کے اثرات حاصل ہوتے ہیں اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بھی نصیب ہوتی ہے۔ جزاک اللہ
مہربانی فرماکر اس وظیفہ کو کرنے کا صحیح طریقہ بتادیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 743-705/B=7/1438
اللہ پر توکل کرکے تجارت شروع فرمائیں اور ہرروز صبح ایک بار سورہٴ مزمل پڑھ لیا کریں۔ اور مغرب کے بعد ایک مرتبہ سورہٴ واقعہ پڑھ لیں اور صبح وشام اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ۱۰۰-۱۰۰ مرتبہ پڑھ لیا کریں تو ان شاء اللہ تجارت خوب بڑھیا چلے گی اور ہمیشہ آپ خوش حال رہیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :150237
تاریخ اجراء :Apr 25, 2017