کیا میری مدد نہیں ہوگی؟

سوال کا متن:

میری حالت مالی طور پر بہت خراب ہے، او رمیں اپنے تمام اسلامی جماعت کے پاس جاتا ہوں مدد کے لیے کہ کو ئی مجھے تجارت میں سرمایہ کاری کرے، میں ان شاء اللہ پورا واپس کروں گا، لیکن کوئی مدد نہیں کر رہا ہے، او رجو مدد کرنے کے لیے ہیں وہ ضامن مانگتے ہیں، اور میرے پاس ضامن نہیں ہے، تو کیا میری مدد نہیں ہوگی؟ کیا میں اور میرے گھر والے ایسے ہی برباد ہو جائیں؟ کیا کوئی ایک ایسا نہیں جو اللہ واسطے میری مدد کرے؟ میں بھیک نہیں چاہتا، میں کما سکتا ہوں پر میرے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ تجارت میں لگا سکوں، برائے مہربانی میری مدد کیجئے اللہ واسطے۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 198-160/L=2/1438
آپ اسلامی جماعت کے لوگوں کے پاس جانے سے پہلے نماز پڑھ کر اور دعاء کرکے جایا کریں، ان شاء اللہ آپ کی ضرورت پوری ہوگی، گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :146172
تاریخ اجراء :Nov 24, 2016