کوئی ایسا مسنون یا مجرب عمل بتائیں جسے اپنی ذاتی کشادہ رہائش کے حصول کے لیے پڑھا جائے۔

سوال کا متن:

کوئی ایسا مسنون یا مجرب عمل بتائیں جسے اپنی ذاتی کشادہ رہائش کے حصول کے لیے پڑھا جائے۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 143-110/D=2/1437-U
دو رکعت نماز صلاة الحاجة پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ وسیع اور کشادہ مکان کا نظم فرمادیں گے۔ نہایت مجرب عمل یہ ہے کہ نماز کے لیے جب وضو کریں تو پیر دھوتے وقت یہ دعا پڑھیں : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ذَنْبِی، وَوَسِّعْ لِی فِی دَارِی، وَبَارِکْ لِی فِی رِزْقِی․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :62653
تاریخ اجراء :Dec 12, 2015