میرے ایک رشتہ دار کو بہت زیادہ کھانسی ہے ، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اسے استھمہ کا حملہ ہے، اس کی عمر چھ سال ہے، دوسری بات یہ ہے کہ وہ بہت نافرماں بردار ہے۔ براہ کرم، اس کے لیے دعا کریں اور دونوں مسائل کے لئے کوئی دعا یا وظیفہ ب

سوال کا متن:

میرے ایک رشتہ دار کو بہت زیادہ کھانسی ہے ، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اسے استھمہ کا حملہ ہے، اس کی عمر چھ سال ہے، دوسری بات یہ ہے کہ وہ بہت نافرماں بردار ہے۔ براہ کرم، اس کے لیے دعا کریں اور دونوں مسائل کے لئے کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں ۔ 

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(م): 1660=1660-12/1431
کسی اچھے حکیم یا ڈاکٹر سے علاج جاری رکھیں، روزانہ صبح وشام سات مرتبہ سورہٴ فاتحہ اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پانی پر دم کرکے پلایا کیجیے، اللہ تعالیٰ اس کو نیک اور فرماں بردار بنائے۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :27638
تاریخ اجراء :Nov 10, 2010