میری عمر 34/ سال ہے ، پہلے میں ہندوستان میں رہتی تھی۔ اب میں ریاض ، سعودی عرب میں رہتی ہوں، جب سے میں نے یہاں رہنا شروع کیا ہے تب سے میرے بال زیادہ گرنے لگے ہیں، میرے سیدھے پیر میں ہمیشہ درد رہتاہے اور کبھی کبھی درد کی وجہ

سوال کا متن:

میری عمر 34/ سال ہے ، پہلے میں ہندوستان میں رہتی تھی۔ اب میں ریاض ، سعودی عرب میں رہتی ہوں، جب سے میں نے یہاں رہنا شروع کیا ہے تب سے میرے بال زیادہ گرنے لگے ہیں، میرے سیدھے پیر میں ہمیشہ درد رہتاہے اور کبھی کبھی درد کی وجہ سے پیر ہلنے لگتے ہیں، روکنے کی کوشش کرنے پر تو روکتے بھی نہیں۔ اس بیماری سے نجات پانے کے لیے آپ کوئی دعا بتائیں۔

 میری بیٹی 12/ سال کی ہے، اس کے ہاتھوں میں کھجلی، جلن اور پسینہ بہت ہوتاہے ، اس کو یہ پیدائشی بیماری ہے ، اور اس کی وجہ سے مصالحے دار چیزبھی ہاتھوں سے نہیں کھاپاتی ہے ، اس سے نجات پانے کے لئے کوئی دعا بتائیں۔ دوائی سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتاہے ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 1791=1295-12/1431
    آپ بالوں میں تیل لگانے کا اہتمام کریں، بالخصوص اگر بادام کا تیل استعمال کریں تو اس سے ان شاء اللہ بالوں کا گرنا بندہوجائے گا۔ اس کے لیے کسی ماہر حکیم کو دِکھالینا بھی مناسب ہے اور دیگر امراض سے شفایابی کے لیے آپ نہار منھ ۲۱/ مرتبہ سورہٴ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس کو خود بھی پی لیا کریں اور اپنی لڑکی کو بھی پلادیا کریں، اس کی پابندی سے بڑے سے بڑے مرض سے بفضلہ تعالیٰ نجات مل جاتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :27471
تاریخ اجراء :میری عمر 34/ سال ہے ،