دراصل میرا سارا کاروبار ختم ہوگیا ہے اورمیں قرض میں ڈوب گیا ہوں اور تقریباً ایک سال سے میں جو کام بھی شروع کرنے کی کوشش کرتاہوں وہ نوے فیصد ہونے کے بعد ختم ہوجاتاہے اس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ کیا بندش بھی کوئی چیز ہے

سوال کا متن:

دراصل
میرا سارا کاروبار ختم ہوگیا ہے اورمیں قرض میں ڈوب گیا ہوں اور تقریباً ایک سال
سے میں جو کام بھی شروع کرنے کی کوشش کرتاہوں وہ نوے فیصد ہونے کے بعد ختم
ہوجاتاہے اس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ کیا بندش بھی کوئی چیز ہے؟ میرے دوست
کہتے ہیں کہ کسی نے بندش کردی ہے لیکن مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ میں کیا کروں۔ آپ
میری رہنمائی کریں اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔آمین


جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):
1874=1874-1/1431
 
اللہ
تعالیٰ آپ کی پریشانی دور کرے، بلاوجہ کسی پر شک کرنے کی ضرورت نہیں، بندش کی کوئی
حقیقت نہیں، کام شروع کرنے سے پہلے استخارہ کرلیا کریں، اگر کام میں خیر سمجھ میںآ
ئے تو اللہ کا نام لے کر شروع کردیا کیجیے۔ سورہٴ قریش اور آیت الکرسی سات سات
مرتبہ صبح وشام اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھا کیجیے اور اللہ
تعالیٰ سے کاروبار میں خیروبرکت کے لیے نمازوں کے بعد دعا بھی کیجیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :17626
تاریخ اجراء :دراصل میرا سارا ª