ایک چھوٹے سے مسئلہ پر آپ کی مدد درکار ہے۔ میرے ایک بہت قریبی دوست نے بیرون ملک میں کچھ نوکری پانے کے لیے ہندوستان سے باہر کچھ رقم بھیجی ہے۔ میرا دوست ان لوگوں کو نہ تو جانتا ہے او رنہ ہی ان لوگوں کو کبھی دیکھا ہے۔ اب نہ تو

سوال کا متن:

ایک چھوٹے سے مسئلہ پر آپ کی مدد درکار ہے۔ میرے ایک بہت قریبی دوست نے بیرون ملک میں کچھ نوکری پانے کے لیے ہندوستان سے باہر کچھ رقم بھیجی ہے۔ میرا دوست ان لوگوں کو نہ تو جانتا ہے او رنہ ہی ان لوگوں کو کبھی دیکھا ہے۔ اب نہ تو وہ لوگ اس کا کام کررہے ہیں اور نہ ہی پیسے واپس بھیج رہے ہیں۔ حضرت کیا ہمارے قرآن میں کوئی ایسی دعا یا وظیفہ ہے آسان سی جو آپ پڑھنے کے لیے بتادیں (چاہے وہ کتنے بھی دن پڑھنے کا ہو) جس سے ان انجان لوگوں پر کوئی دباؤ بنے اور وہ میرے دوست کا پیسہ واپس کر دیں؟ برائے مہربانی آپ مدد فرمائیں۔ اللہ آپ کو بہت بہت اجر عطا کرے گا۔ (آمین)

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 586=402/ھ
 
  اللّٰھُم إنا نجعلُک في نحورِھِم ونَعُوذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِم ہرنماز کے بعد اور سونے سے قبل اکیس مرتبہ اور اول و آخر درود شریف سات دفعہ آپ اور آپ کے دوست دونوں اہتمام سے برابر پڑھتے رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :11628
تاریخ اجراء :Mar 9, 2009