1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. متفرقات
  3. دعاء و استغفار

مفتی صاحب میری او رمیری بہن کی شادی میں بہت تاخیر ہورہی ہے اور میری بہت شدید محنت کے باوجود اب تک ایک بھی رشتہ فائنل نہیں ہوا ہے جب کہ بہت ساری جگہوں سے بات چیت ہوچکی ہے لیکن کوئی ایک بھی معاملہ آمنے سامنے کی بات پر نہیں آ

سوال

مفتی صاحب میری او رمیری بہن کی شادی میں
بہت تاخیر ہورہی ہے اور میری بہت شدید محنت کے باوجود اب تک ایک بھی رشتہ فائنل
نہیں ہوا ہے جب کہ بہت ساری جگہوں سے بات چیت ہوچکی ہے لیکن کوئی ایک بھی معاملہ
آمنے سامنے کی بات پر نہیں آیا ہے۔ سب پہلی ہی بات چیت کے بعد ختم ہوجاتا ہے۔ میں
واقعی پریشان ہوں۔ برائے کرم آپ مجھ کو جلدی شادی ہونے کے لیے کوئی دعا دے دیں۔


جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 895=710/ل
 
آپ اور آپ کی بہن دونوں کو چاہیے کہ ہرنماز
کے بعد اول وآخر تین تین بار درود شریف پڑھ کر ۱۱/ مرتبہ یَا لَطِیْفُ پڑھ لیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :13567
تاریخ اجراء :مفتی صاحب میری او

PDF ڈاؤن لوڈ