جناب میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بڑے بھائی نے ایم بی اے کیا ہے اور وہ تین سال سے نوکری کے لیے درخواست دے رہے ہیں مگر کہیں سے بھی ان کو مثبت جواب نہیں مل رہا ہے۔ کسی جگہ سے بھی انٹرویو کے لیے بلاوا نہیں آتا۔ جناب میرے بھائی کی

سوال کا متن:

جناب میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بڑے بھائی نے ایم بی اے کیا ہے اور وہ تین سال سے نوکری کے لیے درخواست دے رہے ہیں مگر کہیں سے بھی ان کو مثبت جواب نہیں مل رہا ہے۔ کسی جگہ سے بھی انٹرویو کے لیے بلاوا نہیں آتا۔ جناب میرے بھائی کی پانچ ماہ بعد شادی ہے جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں۔ میرے گھر والوں کو اور خود بھائی کو بھی یہ محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی رکاوٹ ان کی نوکری کے سلسلہ میں ہے۔ میں آپ کو اللہ تعالی کی امید پر لکھ رہی ہوں۔ اپنے جواب کی منتظر ہوں۔ کوئی دعا عنایت فرمائیں جس کے وسیلہ سے میرے بھائی کی پریشانی دور ہوجائے۔ میری والدہ کا نام خالدہ ابرار ہے اور بھائی کا نام سید عظمت عظیم ہے۔ اللہ آپ کو اجر و ثواب عنایت فرماوے۔ دعاؤں کی طالب

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1836/د= 122/ک
 
بعد نماز عشار آگے پیچھے گیارہ گیارہ بار درود شریف اور بیچ میں گیارہ تسبیح: یا مُعزُّ (یعنی گیارہ سو دانے) پڑھ کر دعا کریں، یا یہ دوسرا وظیفہ پڑھ لیں، بعد نماز عشا اول آخر سات سات مرتبہ درود شریف اور بیچ میں چودہ تسبیح اور چودہ دانے (یعنی چودہ سو چودہ مرتبہ) یا وَہَّابُ پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ اچھی ملازمت حاصل ہوگی۔ ہم بھی دعا کرتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :8344
تاریخ اجراء :Nov 11, 2008