میں نے اپنی بیٹیوں کے نام اروی اور مروہ رکھا ہے

سوال کا متن:

میں نے اپنی بیٹیوں کے نام اروی اور مروہ رکھا ہے ان کا مطلب اور ان ناموں کی ہیسٹری بھی بتا دیں, مروہ کا پہلا نام ام ہانی تھا اس نام کو تبدیل کرنا کیسا ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 875-741/B=09/1440
”اروی“ یا ”مروہ“ یہ کوئی موزوں نام نہیں ہے آپ مناسب سمجھیں تو اس کا نام ”آسیہ“ رکھ دیں، اور دوسری بیٹی کا نام جو پہلے ام ہانی تھا وہی بہتر نام ہے اسی کو رکھ دیں اور مروہ نام ختم کردیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170119
تاریخ اجراء :May 9, 2019