ریان نام کے معنی اور اس کی صحیح اسپیلنگ بتائیں

سوال کا متن:

براہ کرم، محمد ریان کے نام کی صحیح اسپیلنگ اور معنی بتائیں۔ مجھے جو ریان کا معنی معلوم ہے، وہ ہے؛” جنت کا دروزہ “۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:830-690/N=10/1440
(۱، ۲): لغت میں رَیَّان کے مختلف معنی آتے ہیں، جیسے: سیراب، سرسبز وشاداب، ہرا بھرا اور تازہ( القاموس الوحید، ص:۶۸۹)اور جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک درازے کا نام باب الریان ہے، جس سے صرف روزہ دار حضرات جنت میں داخل ہوں گے(مشکوة شریف، ص:۱۷۳، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند)۔ اور محمد ریان کی صحیح اسپیلنگ Mohammad Rayyan ہے۔
عن سھل بن سعد قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:في الجنة ثمانیة أبواب منھا باب یسمی یسمی الریان، لا یدخلہ إلا الصائمون، متفق علیہ (مشکاة المصابیح، کتاب الصوم، الفصل الأول، ص: ۱۷۳، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171099
تاریخ اجراء :Jun 22, 2019