منتہا نام ركھنا كیسا ہے؟

سوال کا متن:

لڑکی کا نام منتہا رکھنا چاہیئے یا نہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:788-673/SD=9/1440
معنی کے اعتبار سے منتہا کا لفظ نام کے لیے کچھ موزوں نہیں ہے ؛ اس لیے بہتر یہ ہے کہ کوئی مناسب بامعنی نام رکھ لیا جائے یا صحابیات اور نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170596
تاریخ اجراء :May 21, 2019