حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کس نبی کی امت میں تھے؟ اور اس وقت ایمان والے کتنے تھے؟ 

سوال کا متن:

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کس نبی کی امت میں تھے؟ اور اس وقت ایمان والے کتنے تھے؟ 

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ل): 1452=1025-10/1431
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کا زمانہ فترت کا زمانہ کہلاتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کسی نبی کی ا مت میں نہیں تھے، اس وقت بھی بہت سارے حضرات شرک سے بری اور موحد تھے، اللہ تعالیٰ کے احسان و کرم سے امید یہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین بھی انھیں میں سے ہوں، بخلاف من لم یشرک منہم ولم یوحد۔ وبخلاف من اہتدی منہم بعقلہ کقس بن ساعدة، وزید بن عمرو بن نفیل فلا خلاف في نجاتہم وعلی ہذا فالظن في کرم اللہ تعالیٰ أن یکون أبواہ صلی اللہ علیہ وسلم من أحد ہذین القسمین (شامي: ۴/۳۴۶، ط: زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :25171
تاریخ اجراء :Sep 25, 2010