اگر لڑکی حافظہ ہے تو کیا ضروری ہے کہ وہ حافظ یا عالم یا معلم سے ہی شادی کرے؟ (۲) بینک فکسڈڈپوزٹ درست ہے یانہیں؟ (۳) شیئر درست ہے یا نہیں؟ (۴) نقلی چوٹیاں پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے کہ نہیں؟

سوال کا متن:

اگر لڑکی حافظہ ہے تو کیا ضروری ہے کہ وہ حافظ یا عالم یا معلم سے ہی شادی کرے؟ (۲) بینک فکسڈڈپوزٹ درست ہے یانہیں؟ (۳) شیئر درست ہے یا نہیں؟ (۴) نقلی چوٹیاں پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے کہ نہیں؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(د): 1198=909-8/1431
(۱) یہ ضروری نہیں، حافظہ عالم کے علاوہ بھی کسی دیندار لڑکے سے نکاح کرسکتی ہے۔
(۲) بینک میں فکسڈ ڈپوزٹ کرنا صحیح نہیں۔
(۳) شیئرز کی خرید وفروخت مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے: (۱) وہ کمپنی حرام کاروبار میں ملوث نہ ہو۔ (۲) اس کمپنی کے تمام اثاثے اور املاک نقد رقم کی شکل میں نہ ہوں، بلکہ اس کمپنی کے کچھ منجمد اثاثے ہوں مثلاً اس نے بلڈنگ بنالی ہو یا زمین خریدلی ہو اور واقعةً کمپنی قائم کرکے اس نے کاروبار شروع کردیا ہو اور یہ امر تحقیق سے معلوم کرلیا ہو ورنہ کمی زیادتی کے ساتھ فروخت کرنا حرام ہوگا۔ (۳) اگر اس کمپنی کا کسی قسم کے سودی کاروبار میں ملوث ہونا ممبر بننے کے بعد معلوم ہو تو اس کی سالانہ میٹنگ میں اس معاملہ کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔ (۴) جب منافع تقسیم ہوں تو اس وقت نفع کا جتنا حصہ سودی معاملہ سے حاصل ہوا ہو اس کو بلانیت ثواب فقراء پر تقسیم کردیا جائے۔ (۵) شیئرز کی بیع وشراء سے مقصود حصہ داری حاصل کرنا ہو محض نفع نقصان برابر کرکے نفع کمانا مقصود نہ ہو (جس میں شیئرز پر نہ تو قبضہ ہوتا ہے اور نہ ہی قبضہ پیش نظر ہوتا ہے کیونکہ یہ سٹہ بازی کی شکل ہے جو حرام ہے)۔
(۴) عورتیں نقلی چوٹیاں پہن کر نماز پڑھ سکتی ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :23120
تاریخ اجراء :Aug 14, 2010