ایک مولاناصاحب (جو کہ حضرت مولانا سید اسعد مدنی رحمة اللہ علیہ) سے بہت قریب تھے، انھوں نے خواب دیکھا کہ وہ (یعنی مولانا صاحب) حضرت مولانا سید اسعد مدنی رحمة اللہ علیہ کی مجلس میں بیٹھے ہوئے ہیں، حضرت ایک کرسی پر تشریف فرما

سوال کا متن:

ایک
مولاناصاحب (جو کہ حضرت مولانا سید اسعد مدنی رحمة اللہ علیہ) سے بہت قریب تھے،
انھوں نے خواب دیکھا کہ وہ (یعنی مولانا صاحب) حضرت مولانا سید اسعد مدنی رحمة
اللہ علیہ کی مجلس میں بیٹھے ہوئے ہیں، حضرت ایک کرسی پر تشریف فرما ہیں اور ان کے
چاروں طرف لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اور آپ بہت خوش ہیں۔ اس کے بعد ان مولانا صاحب نے
حضرت کو ایک پان پیش کیا۔ حضرت نے خوشی سے وہ پان لے لیا اور اس کو اپنے منھ میں
رکھ لیا۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟


جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د):
180=158-2/1431
 
خواب
مبارک ہے، حضرت مرحوم قدس سرہ اچھے حال میں ہیں، جنت خوشی کی جگہ ہے اس کی نعمتوں
سے بہرہ ور ہیں، خواب دیکھنے والے کو بھی ان کی معیت حاصل ہوگی، ان شاء اللہ المرء مع من أحب۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :19242
تاریخ اجراء :ایک مولاناصاحب ج