میں اکثر خواب میں کسی جماعت کی نماز کی امامت کرتاہوں، کبھی منبر پر کھڑے وعظ و نصیحت کرتا ہوں ،کبھی پکی اینٹ کا انبار دیکھتا ہوں، کبھی مسجد کے مینار دیکھتا ہوں، کبھی یہ دیکھتا ہوں کہ میرا پرانا گھر نئی بلڈنگ میں بدل چکا ہے۔

سوال کا متن:

میں
اکثر خواب میں کسی جماعت کی نماز کی امامت کرتاہوں، کبھی منبر پر کھڑے وعظ و نصیحت
کرتا ہوں ،کبھی پکی اینٹ کا انبار دیکھتا ہوں، کبھی مسجد کے مینار دیکھتا ہوں،
کبھی یہ دیکھتا ہوں کہ میرا پرانا گھر نئی بلڈنگ میں بدل چکا ہے۔ آپ حضرات سے
گزارش ہے کہ ان تمام پر غور فرماکر جواب مرحمت فرمائیں بہت بہت مہربانی ہوگی۔ میں
دعوت و تبلیغ سے منسلک ہوں۔ میں نے عالمیت کی ہے قبل ازیں امامت کرتا تھا لیکن اب
جامعہ ہمدرد یونیورسٹی میں نوکری کرتا ہوں۔ دعافرمائیں کہ اللہ استقامت عطا
فرمائے۔


جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب):
69=69-1/1431
 
آپ
کو ان شاء اللہ رشد وہدایت اور دین داری نصیب ہوگی۔ اللہ آپ کو استقامت عطا
فرمائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :18777
تاریخ اجراء :میں اکثر خواب می¬