سفر کی حدود کے متعلق۔ (۱)اگرمیرے شہر کا میونسپلٹی ایریا ایک کنارے تک اسی کلومیٹر ہے اور اس اسی کلومیٹر کے درمیان کچھ جگہیں ایسی ہیں جہاں پر کوئی محلہ نہیں صرف روڈ ہے، تو میرا سفر اس اسی کلومیٹر سے اڑتالیسمیلپر شروع ہوگا یا

سوال کا متن:

سفر
کی حدود کے متعلق۔ (۱)اگرمیرے
شہر کا میونسپلٹی ایریا ایک کنارے تک اسی کلومیٹر ہے اور اس اسی کلومیٹر کے درمیان
کچھ جگہیں ایسی ہیں جہاں پر کوئی محلہ نہیں صرف روڈ ہے، تو میرا سفر اس اسی
کلومیٹر سے اڑتالیسمیلپر شروع ہوگا یا میرے محلہ سے اڑتالیس میل پر؟(۲)سفر سے واپس ہونے کے بعد
جب میں میونسپلٹی کے ایریا(میرے محلہ سے اسی کلو میٹر دور) پہنچوں گا تب میرا سفر
ختم ہوگا یا جب میں اپنے محلہ پہنچ جاؤں گاتب ختم ہوگا؟


جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1717=1717-11/1430
 
جہاں
پر آپ کے محلے کی آبادی اور اس کی ضروریات سے متعلق علاقہ جیسے قبرستان، اسٹیشن
وغیرہ ختم ہوتا ہے اور آگے دوسری آبادی کا شروع ہونا واضح طور پرمعلوم ہوتا ہے،
وہاں سے آپ کا سفر شروع ہوگا، اسی طرح واپسی میں جب اپنے علاقہ کی حدود میں داخل
ہوجائیں گے تو سفر ختم ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :17243
تاریخ اجراء :سفر کی حدود کے مت