ہم مسلمان جن کبیرہ گناہوں میں مبتلا ہیں ان میں سے بہت سے گناہ ایسے ہیں جن کے بارے میں احادیث مبارک آئی ہے کہ ان گناہوں کو کرنے والا مسلمان نہیں یا ہم میں سے نہیں ٹو کیا وہ واقعی ہی مسلمان نہیں رہتا؟ (۲) اگر کسی کو کلمہ طیب

سوال کا متن:

ہم مسلمان جن کبیرہ گناہوں میں مبتلا ہیں ان میں سے بہت سے گناہ ایسے ہیں جن کے بارے میں احادیث مبارک آئی ہے کہ ان گناہوں کو کرنے والا مسلمان نہیں یا ہم میں سے نہیں ٹو کیا وہ واقعی ہی مسلمان نہیں رہتا؟ (۲) اگر کسی کو کلمہ طیبہ پڑھ کر بخشنا ہو تو اس کی صحیح تعداد سوا لاکھ ہے یا ستر ہزار؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 205=164/ل
 
احادیث میں جن کبیرہ گناہوں کے بارے میں یہ وعید آئی ہے کہ اس کا مرتکب ایمان سے خارج ہوجاتا ہے، ان کی علماء نے توجیہ بیان کی ہے، آپ کو جس گناہ کے بارے میں سوال کرنا ہو، لکھ کر معلوم کرسکتے ہیں۔ ( ۲) ستر ہزار۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :10885
تاریخ اجراء :ہم مسلمان جن کبیر