1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. متفرقات
  3. دیگر

میں کافی دنوں سے ایک خواب دیکھ رہی ہوں کہ میری دوسری شادی ہو رہی ہے۔ اور میں بہت زیادہ رو رہی ہوں۔ اور جس سے ہو رہی ہے اس کو میں نہیں جانتی کون ہے۔ پہلی شادی سے خوش نہیں تھی لیکن ابھی اولاد ہونے کے بعد سب کچھ ٹھیک ہے لیکن

سوال

میں کافی دنوں سے ایک خواب دیکھ رہی ہوں کہ میری دوسری شادی ہو رہی ہے۔ اور میں بہت زیادہ رو رہی ہوں۔ اور جس سے ہو رہی ہے اس کو میں نہیں جانتی کون ہے۔ پہلی شادی سے خوش نہیں تھی لیکن ابھی اولاد ہونے کے بعد سب کچھ ٹھیک ہے لیکن اس خواب سے میں بہت پریشان ہوں۔ برائے کرم جواب دے کر رہنمائی فرماویں۔

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
فتویٰ: 770=645/د
 
پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، خواب مبارک ہے، اس میں اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کو اولاد اور شوہر کے ذریعہ سے عزت وسربلندی حاصل ہوگی، خود بھی نماز اور دیگر احکام شریعت کی پابندی کریں اور شوہر کو بھی متوجہ کریں، نیز اولاد کی دینی تربیت کا خاص خیال رکھیں، تو وہ دن دور نہ ہوگا کہ ان شاء اللہ خوشی میں آنسو نکل آئیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :11897
تاریخ اجراء :Apr 23, 2009

PDF ڈاؤن لوڈ